تورڈھیر کے باشندے

تور ڈھیر کے لوگ کھیتی باڑی اور تجارت وغیرہ کے پیشوں کے علاوہ اور بھی کئ شعبوں میں کام کرتے ہیں. لوگوں خصوصاً نوجوان طبقے کی تعداد روزگار کے سلسلے میں مختلف خلیجی ممالک اور یورپ وغیرہ میں مقیم ہیں اور ہر سال کثیر زر مبادلہ ملک بھیجتے ہیں جو کہ لوگوں کے انداز، مزاج اور ترجیحات کو بہت متاثر کرتے ہیں. تعلیم یافتہ طبقے کے لوگ مختلف لوگ سرکاری نوکریاں بھی ہیں جن میں بعض کلیدی فائز ہیں. بہت سارے لوگوں نے فوج کی ملازمت بھی اختیار کر لی جن میں بعض آفیسرز کے عھدوں پر بھی فائز رہے.

Images

. بعض نے پینسٹھ اور اکہتر کی لڑائیاں بھی لڑیں اور ایک ایسے ہی ایک سپاہی نے سیالکوٹ سیکٹر میں سر زمین پاک کی حفاظت میں اپنی جان قربان کر لی تھی، جب وہاں دشمن ہماری سرحد کے اندر گھس آئی تھی اور پاک فوج ان کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی . ان کی قبر جہانگیرہ لار میں برنی قبرونہ کے مشرقی کونے میں واقع ہے. اس سپاہی کا نام سجاول خان کا تھا اور شہادت کے وقت ان کی عمر ٢١ برس تھی.

Images