جغرافیہ

یہ گاؤں صوابی جهاںگیرۂ روڈ پر جہانگیرہ سے تقریباً آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے . یہ اہم گاؤں موٹر وے کے صوابی انبار انٹرچینج سے تقریباً ١٣ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے. دارا لحکومت اسلام آباد سے اس کا فاصلہ ١٢٠ اور صوبائی دارا لحکومت سے اس کا فاصلہ ٦٥ کلومیٹر بنتا ہے. یہ دنیا کے دوسرے بڑے مٹی سے بھرے گۓڈیم تربیلا ڈیم سے تقریباً ٤٥ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے. یہ گاؤں دو مشہور دریاؤں دریاۓاباسین اور دریاۓ کابل کے سنگم سے صرف چھ ساتھ کلومیٹر جانب شمال مغرب واقع ہے.تورڈ ھیر کے شمال میں جلبئی جلسئی میرہ کے اور کالو خان دوبیان کے میدانی علاقے کے اس پار تقریباً ٣٠ کلومیٹر کے فاصلے پر کڑ ہ مار کے پہاڑ، جبکہ جنوب کی طرف اٹک چراٹ کے پہاڑ دریاۓ اباسین سے پرے تقریباً ١٢ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے. مشہور تفریحی مقام کنڈ پارک تور ڈھیر کے جنوب مغرب کی طرف تقریباً چھ ساتھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے .

Images

تور ڈھیر کے شمال مشرق میں جلبئی جلسئی کے میرہ جات اور پھر جہانگیرہ کی طرف مضافاتی علاقوں یعنی کودرو وغیرہ کے بلندی پر واقع زمینیں ایک کمان کی شکل میں تور ڈھیر کے گرد پھیلے ہوۓ ہیں جہانگیرہ سے جنوب کی طرف کنڈ پارک سے پہلے ہی یہ ختم ہو گئے ہوتے ہیں . اس طرف کے ساتھ تور ڈھیر کی جنوبی مغربی طرف کی زمینیں بھی ملتی ہیں جن کو کولا ڈنڈ کے نام سے پکارا جاتا ہے. کولا ڈنڈ گزرے ہوۓ زمانے میں تور ڈھیر کے کمہار خاندان کے ہنر مند افراد کے لیے مٹی فراہم کرتی آ رہی ہے. یہ نشیبی قسم کی زمینیں ہے جس میں برسات کے دنوں میں اکثر پانی کھڑا ہو جاتا ہے. تور ڈھیر کی مغربی جانب زمینوں کو نۓ نہر کی ایک سیراب کیا جاتا ہے شاخ آگے چل کر شہباز کی زمینوں میں ختم ہو جاتی ہے جو ایک طرف تو الہ ڈھیر کے قریب ہے تو دوسری طرف یہ کولا ڈنڈ اور سیر گاہ کنڈ پارک کے راستے کے بھی بہت قریب ہے.

Images